حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی یونیورسٹیوں میں مقام رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفی رستمی نے جمعہ کی شام "حضرت ولی عصر (ع) کے ساتھ علماء کا تعلیمی معاہدہ" کانفرنس میں جو یونیورسٹی حکام کی موجودگی میں جمکران مسجد میں منعقد ہوئی کہا: پچھلی دہائی میں امریکی حکومت کے زوال اور بالآخر خاتمے کے بارے میں نہ صرف نقادوں بلکہ امریکی سیاستدانوں نے بھی چہ می گوئیاں کی ہیں، اور یہ لبرل جمہوریت کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ: تاریخ گواہ ہے کہ خدائی وعدہ اور نصرت ہمیشہ قائم رہی ہے ، اور تمام سختیوں اور عناد کے باوجود جو ارمان خدائی پرچم تلے پروان چڑھا اور لوگ جس کے ظہور کے منتظر ہیں وہ ابدی ہے۔
مصطفی رستمی نے مزید کہا کہ: ہم دین الہی کے مبلغ اور مروج اگر اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن انجام دیں تو ظہور محقق ہو جائے گا، جیسا کہ انقلاب اسلامی کے رہبروں (آیت اللہ خمینی رح اور خامنہ ای مد ظلہ) نے مہدویت کا اتباع کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کا مقصد اسلامی تہذیب و تمدن کا حصول قرار دیا۔
انہوں نے مزید گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ: ایک نئی اسلامی تہذیب و تمدن کے حصول کے لیے ہمارے علماء اور اعلیٰ تعلیم کا کردار بہت اہم ہے، کیونکہ مہدیت اور فلسفہ انتظار کے مسئلے پر غور کیا جائے تو اسلامی انقلاب کے مقاصد کے قریب پہنچا جا سکتا ہے۔